200 مشہور ضعیف احادیث

نام کتاب     : 200مشہور ضعیف احادیث
نام مصنف    : حافظ عمران ایوب لاہوری حفظہ اللہ
نام مترجم       : دستیاب نہیں۔
صفحات        :  99
حجم             : 10.2MB
ناشر           : فقہ الحدیث پبلیکیشنز لاہور


تعارف کتاب
کتاب پڑھیے
ڈاؤنلوڈ روابط
     نبی ﷺ نے فرمایا:’’ آخری زمانہ میں دجال اور کذاب ہونگے ‘وہ تمہارے سامنے ایسی ایسی احادیث پیش کریں گےجونہ کبھی تم نے سنی ہونگی اور نہ تمہارے آباؤ اجداد نے۔لہذا اپنے آپ کو بچائے رکھنا‘ (کہیں ایسا نہ ہو کہ)وہ تمہیں گمراہ کردیں اور فتنے میں ڈال دیں۔(مسلم)
       اللہ تعالیٰ نے جس طرح قرآن کی حفاظت کا ذمہ خود لیا ہے اسی طرح حدیث کی بھی اسی نے حفاظت کی ہے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ نے قرآن اور احادیث کے ذریعہ سے دین لوگوں تک پہنچایا ہے۔اس لیے جس طرح قرآن من و عن اپنی اصل شکل میں موجود ہے اسی حدیث کا ذخیرہ بھی محفوظ ہے۔
      اس بات سے انکار نہیں کہ حدیث کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے کچھ بدطینت ‘کذاب اور اسلام دشمن عناصر نے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل اور دین میں تحریف کیلئے اس میں من گھڑت روایات کا اضافہ کیا۔لیکن چونکہ اس کامحافظ خود اللہ تعالیٰ ہے اس لیے اس نے محدثین کے ذریعے ہر دور میں ایسی من گھڑت اور ضعیف احادیث کو علیحدہ کروا دیا اور صحیح احادیث کو دنیا کے سامنے پیش کیا۔یہ سلسلہ آج تک جاری ہے۔
         سلسلہ احدیث ضعیفہ اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔محقق دوراں علامہ ناصر الدین البانی ؒ کے تلمیذ رشیدشیخ احسان بن محمد العتیبی حفظہ اللہ نے اس سلسلہ کا آغاز۱۰۰ ضعیف احادیث کی صورت میں کیا۔شیخ عمران ایوب لاہوری حفظہ اللہ نے نہ صرف اس کا ترجمہ کیا بلکہ اس سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے مزید چار حصے منظر عام پر لائے۔اور اب اس عمل کو جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔فجزاہ اللہ احسن الجزا
          زیر نظر کتاب اس سلسلہ کی دوسری کڑی ہے ۔اس میں زبان زد عام دو سو مشہورایسی احادیث پیش کی گئی ہیں جو کہ ضعیف اور من گھڑت ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں ان احادیث کوآگے بیان کرنے سے بچائے تاکہ ہم نبی ﷺ کی سنائی گئی وعید سے بچ سکیں ۔آمین

کوئی تبصرے نہیں

ایک تبصرہ شائع کریں